Categories
Breaking news

ویکسینش سے کئیر ہوم کے رہائشیوں کی شرح اموات کم ترین سطح پر آگئی، ایمرسو رپورٹ

میڈرڈ(محمد نبی) اسپین کی ویکسینیشن مہم نے ‘کئیر ہوم’ کے معمر افراد کو کورونا سے نجات دلا دی ہے۔ ملک کے 90 فیصد افراد کئیرہوم میں ہوتے ہیں۔ ایمرسو انسٹیچیوٹ کی تازہ رپورٹ کے مطابق 29 مارچ سے 4 اپریل تک صرف 45 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں اور 2 افراد کی موت ہوئی ہے۔ یہ اعداد و شمار معمر افراد میں اموات کی شرح میں 7۔99 فیصد کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔ جنوری کے آخری ہفتوں میں کورونا کی تیسری لہر آئی تھی۔ اس وقت نظام صحت بحران کا شکار تھا۔ تب ویکسی نیشن مہم کا آغاز نہیں ہوا تھا۔ اس وقت کئیر ہوم کے رہائشی افراد تیزی سے کورونا کے خلاف جنگ ہار رہے تھے۔ ایک ہفتے کے دوراں اموات کی تعداد 771 تھی۔ اب یہ تعداد فی ہفتہ 2 افراد تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح اس دوران ملک کے 17 علاقوں میں سے 12 میں ایک موت کی خبر بھی نہیں آئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *