
ویڈیو اسکینڈل کے معاملے پر حکومت نے وزیر دفاع پرویز خٹک اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو کلین چٹ دینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا۔
اس حوالے سے وزراء کی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے، جس میں ایم پی ایز کی رقم لینے سے متعلق ویڈیو اور دیگر شواہد کا جائزہ لیا جائے گا۔
Table of Contents
x
Advertisement
وزراء کی کمیٹی کے اجلاس میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) اور اینٹی کرپشن کی معاونت لینے پر غور کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر کی کمیٹی کے رکن فواد چوہدری پہلے ہی کہہ چکے ہیں ایم پی ایز کے الزامات کے باوجود پرویز خٹک اور اسد قیصر کے خلاف تحقیقات نہیں ہوں گی۔
انہوں نےجیو نیوز سے گفتگو میں کہا تھا کہ دو دو ٹکے کے آدمیوں کے الزامات کی کیا حیثیت؟ کیا ہم ان کے الزامات پر انکوائری کریں گے؟
فواد چوہدری نے مزید کہاکہ پرویز خٹک اور اسد قیصر کے خلاف تحقیقات نہیں ہوں گی، کمیٹی صرف اس بات کا تعین کرے گی کہ کون سینیٹ میں گیا؟
اُن کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک پر پیسے بانٹنے کے الزامات کی کوئی حیثیت نہیں، ہم دیکھیں گے کہ پیسے کے لین دین کا فائدہ کس کو ہوا؟
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ رقم لینے والے ایم پی ایز کو ایف آئی اے کے حوالے کرنے پر بھی غور ہوگا۔
قومی خبریں سے مزید
-
عطاء تارڑ کے خلاف کوئی کیس نہیں تھا، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پولیس نے بغیروارنٹ کے عطاء تارڑ کو گرفتار کیا،ان کے خلاف کوئی کیس نہیں تھا۔
-
برطانیہ کی پاکستان کو دی گئی امداد رقم، چھان بین پھر شروع
برطانوی پارلیمنٹ کی کمیٹی نے پاکستان میں ترقیاتی کاموں کے امداد رقم کی چھان بین ایک بار پھر شروع کردی ۔
-
آصف زرداری کو بیٹی کی شادی کی مبارک باد دینے جاؤں گا، فضل الرحمان
اپوزیشن اتحاد ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما یوسف رضا گیلانی کے متفقہ امیدوار ہونے کی تردید کردی ۔
-
عطا تارڑ ہیرو بننے کے چکر میں پولیس کی گاڑی میں بیٹھ گئے، فیاض چوہان
فیاض چوہان نے کہا کہ یہ شہبازشریف دورکی نہیں عثمان بزدار کے دور کی پولیس ہے۔
-
نریندر مودی نے لداخ کی بھارتی زمین چین کو دے دی، راہول گاندھی
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر لداخ میں بھارتی زمین چین کو دینے پر تنقید شروع ہوگئی۔
-
پولیس کی عطا تارڑ کی گرفتاری کی تردید
گوجرانوالہ پولیس نے ن لیگی رہنما عطا تارڑ کی گرفتاری کی تردید کردی ۔
-
عطا تارڑ کا پولیس پر حملہ آور ہونے کا الزام، ہر زخم کا بدلہ لینے کا اعلان
اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے پولیس پر حملہ آور ہونے کا الزام عائد کردیااور کہا کہ ایک ایک زخم کا بدلہ لیں گے۔
-
عطا تارڑ نے خود گاڑی میں بیٹھ کر اپنی گرفتاری کا ڈھنڈورا پیٹا، فردوس عاشق اعوان
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عطا تارڑ اور عابد رضا افراتفری پھیلانے کے لیے وہاں گئے تھے۔
-
پولیس نے عطا تارڑ کو رہا کردیا، سائرہ افضل تارڑ کی تصدیق
پنجاب پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا تارڑ کو رہا کردیا ہے۔
-
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے عہدہ چھوڑ دیا
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے عہدہ چھوڑ دیا ۔
-
سندھ حکومت کا مردم شماری کی عبوری رپورٹ پر بلدیاتی انتخابات کرانے سے انکار
سندھ حکومت نے مردم شماری کی عبوری رپورٹ پر بلدیاتی الیکشن کرانے سے انکار کردیا ۔
-
ن لیگی رہنما عطا اللّٰہ تارڑ کی گرفتاری و رہائی
ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا عطا تارڑ کو کون سے تھانے میں متنقل کیا گیا ہے ۔
-
افغانستان سے فوجی تنصیبات پر حملے قابل مذمت، دفتر خارجہ
پاکستان نے افغانستان سے مسلسل ملکی فوجی تنصیبات پر سرحد پار حملوں کی مذمت کی ہے
-
ایم کیوایم کی جانب سے تاحال سینیٹ ٹکٹس کا فیصلہ نہ ہوسکا
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل نشست پر فیصل سبزواری، عامر خان، رؤف صدیقی، کاعذات جمع کروائیں گے،۔
-
میرے نام سے ٹوئٹر اور واٹس ایپ کے جعلی اکاؤنٹس بنے ہوئے ہیں، اعتزاز احسن
کمیٹی میں سینیٹر اعتزاز احسن کے نام سے جعلی ٹویٹ پر سو موٹو نوٹس کا معاملہ زیر بحث بھی آیا۔
-
45 ممالک کی فوج کی امن مشقیں پاکستان میں منعقد ہوئی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ امن مشقیں پاکستان میں منعقد ہوئی ہیں، مشق کا مقصد منشیات،دہشت گردی کے خلاف کاوشیں کرنا ہے، مشق میں 45 ممالک کی بحری افواج نے حصہ لیا۔