Categories
Breaking news

وہ شہر جہاں سے چاند کی 32 شہادتیں موصول ہوچکی ہیں

وہ شہر جہاں سے چاند کی 32 شہادتیں موصول ہوچکی ہیں

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کی تاریخ کا طویل ترین اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں شہادتوں کی تصدیق کی جا رہی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پشاور کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی جاری ہے۔ پشاور کی کمیٹی کو چاند کی رویت کی 32 شہادتیں موصول ہوچکی ہیں جو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھجوادی گئی ہیں۔ مرکز کی جانب سے ان شہادتوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

پشاور کی زونل ہلال کمیٹی کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ انہوں نے شہادتیں مرکزی کمیٹی کو بھجوادی ہیں اور اب وہ مرکز کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ چاند کی رویت کا اعلان کرنے کے حوالے سے تمام تر ذمہ داری مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی ہے۔

مسجد اقصیٰ پرحملہ اورفلسطینیوں پر مظالم ، مزاحمتی تحریک ’حماس‘ کی اسرائیل کےخلاف جوابی کارروائی ، 130 میزائل داغ دیئے

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے آج ہونے والا اجلاس پاکستان کی تاریخ کا طویل ترین اجلاس ہوچکا ہے جو پانچ گھنٹے سے زائد وقت سے جاری ہے لیکن پھر بھی چاند کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومیماحولیاتعلاقائیخیبرپختون خواہپشاور

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *