Categories
Breaking news

وہاڑی: موٹر سائیکل چوری کا ملزم دورانِ حراست ہلاک

وہاڑی: موٹر سائیکل چوری کا ملزم دورانِ حراست ہلاک

وہاڑی کے تھانہ ٹبہ سلطان پور میں موٹر سائیکل کی چوری کے الزام میں گرفتار ملزم دورانِ حراست ہلاک ہو گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی ہلاکت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور نے موٹر سائیکل چوری کے الزام میں گزشتہ روز لودھراں کے رہائشی مبینہ ملزم محمد ریاض کو گرفتار کیا تھا جس کی دورانِ حراست حالت خراب ہو گئی۔

سیہون: موٹر سائیکل چوری کا زیرِ حراست ملزم دورانِ علاج چل بسا

سندھ کے شہر سیہون میں سید عبداللّٰہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس سے موٹر سائیکل چوری کرنے کے الزام میں زیرِ حراست ملزم دورانِ علاج اسپتال میں انتقال کر گیا۔

ملزم کو مقامی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا، واقعے کے بعد تھانے کا عملہ غائب ہو گیا اور اس کی اطلاع ملتے ہی آر پی او ملتان سید خرم علی اور ڈی پی او وہاڑی امیر عبد اللّٰہ خان نیازی تھانہ ٹبہ سلطان پور پہنچ گئے۔

آر پی او ملتان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، ابتدائی طور ملزم کے جاں بحق ہونے کی وجہ دل کا دورہ بیان کیا جا رہا ہے، مزید تفصیلات پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گی۔

بورے والا: پولیس کی زیرِ حراست ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ضلع وہاڑی کی تحصیل بورے والا کے تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود میں زیرِ حراست دو ڈاکوؤں کو دوران تفتیش ریکوری کے لیے لے جانے والی پولیس وین پر تین مسلح افراد کی فائرنگ کردی، فائرنگ سے دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے، تینوں مسلح افراد فرار ہوگئے۔

آر پی او ملتان سید خرم علی نے یہ بھی کہا کہ ذمے دار پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی تحقیقات کے بعد کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *