Categories
Breaking news

’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کی جنگ جیتی، مریم نواز

آج پھر ’ووٹ کو عزت دو‘ کی جنگ جیتی، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ڈسکہ کے عوام اور نوشین افتخار کو شاباش اور مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تم نے ایک بار پھر ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کی جنگ جیتی۔

(ن) لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جب بھی منصفانہ الیکشن ہوں گے جیت شیر کی ہی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا پر واضح ہوا کس طرح 19 فروری کو کٹھ پتلی وزیراعظم کی نگرانی میں ووٹ کی عزت پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی، جعلی حکومت کے دن گنے جاچکے۔

ادھر (ن) لیگی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ووٹ چور سلیکٹڈ مافیا ہار گیا۔ ڈسکہ کے عوام نے ووٹ، آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چوروں سے بدلہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے فیصلہ سنادیا کہ سلیکٹڈ نیازی گھر جاؤ۔ ڈسکہ کے عوام کی لائی تبدیلی پورے پاکستان میں تبدیلی کا ذریعہ بنے گی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نوشین افتخار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسجد ملہی کو شکست دے دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *