
سینیٹ الیکشن 2018 میں ووٹوں کی خرید و فروخت اور اس سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد وزیر قانون خیبرپختونخوا سلطان محمد نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔
وزیر قانون سلطان محمد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو اپنا استعفیٰ ارسال کردیا۔
Table of Contents
x
Advertisement
واضح رہے کہ 2018 میں سینیٹ الیکشن کے لیے خیبر پختونخوا کے ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارکان کے پی اسمبلی کے سامنے نوٹوں کے انبار لگے ہیں اور پی ٹی آئی ارکان کو نوٹوں کے انبار دکھا کر خریدا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ 2018 کی اس ویڈیو میں موجودہ وزیر قانون خیبر پختونخوا سلطان محمد خان بھی موجود ہیں۔
خرید و فروخت کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وزیر قانون کے پی سلطان محمد سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔
تاہم اب اس معاملے میں تاذہ پیش رفت یہ سامنے آئی ہے کہ وزیر قانون خیبر پختون خوا سلطان محمد نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ کے پی کو جمع کروادیا۔

ماضی میں ارکان نے ضمیر بیچا، ویڈیو 2018ء کی ہے، اسد عمر
اسد عمر نے کہا ہے کہ ماضی میں بھی ارکان نے پیسے لے کر ضمیر بیچا ہے، جو ویڈیو منظر عام پر آئی وہ 2018ء کے الیکشن کی ہے۔

اس حوالے سے سلطان محمد کا اپنے استعفے میں کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں میرا نام بھی آیا ہے، اخلاقی طور پر اپنا استعفیٰ دے رہا ہوں۔
سلطان محمد نے وزیراعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کابینہ میں کام کرنا میرے لیے اعزاز تھا، میں غیر مشروط طور پر ہر قسم کی انکوائری کے لیے تیار ہوں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ پُر اعتماد ہوں کہ انصاف ہوگا اور میرا نام کلئیر ہوجائے گا۔
خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے محمد علی باچا رقم کا بنڈل پی ٹی آئی ارکان کو دیتے نظر آرہے ہیں۔
محمد علی باچا نے اس ویڈیو سے متعلق دلچسپ وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وہاں موجود نہیں تھے، اس ویڈیو ایڈٹ کیا گیا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
سندھ وزیراعظم کا نہیں تو کس کا صوبہ ہے؟ بلاول بھٹو
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں سندھ ہمارا صوبہ نہیں ہے، اگر یہ پرائم منسٹر کا صوبہ نہیں تو کس کا ہے؟
-
سندھ میں کورونا سے 25 افراد کا انتقال، 324 نئے مریضوں کی تشخیص
وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9599 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید 324 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
-
وزیراعظم عمران خان کا وزیر قانون سلطان محمد سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے وزیر قانون سلطان محمد سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
-
ملک میں صدارتی یا نیم صدارتی نظام لانے کی کوشش ہورہی ہے، شاہد خاقان
شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں صدارتی یا نیم صدارتی نظام لانے کی کوشش ہورہی ہے، سندھ کے حقوق پر کسی کو شب خون مارنے نہیں دیں گے۔
-
کابینہ کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی اصولی منظوری
وفاقی کابینہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی اصولی منظوری دے دی ۔
-
بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کا ثمر ہے، آرمی چیف
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ علاقائی امن و استحکام کے لیے پُرامن و مستحکم افغانستان کی امید کا اظہار کیا گیا
-
سینیٹ ٹکٹ کیلئے ن لیگی ارکان کی بھاگ دوڑ, شہباز شریف سے ملاقات
اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ( ن) کا سینیٹ کا ٹکٹ لینے کےلیے لیگی ارکان کی بھاگ دوڑ شروع ہوگئی ۔
-
ویڈیو ایڈیٹ کی گئی، وہاں موجود نہیں تھا، پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے کی وضاحت
پیپلز پارٹی کے سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی محمد علی باچا نے کہا ہے کہ ویڈیو ایڈیٹ کی گئی ہے، میں وہاں موجود نہیں تھا۔
-
سینیٹ الیکشن کیلئے ریٹرننگ افسران مقرر
الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن 2021ء کےلیے ریٹرننگ افسران اور پولنگ افسران کی تقرری کردی ۔
-
ماضی میں ارکان نے ضمیر بیچا، ویڈیو 2018ء کی ہے، اسد عمر
اسد عمر نے کہا ہے کہ ماضی میں بھی ارکان نے پیسے لے کر ضمیر بیچا ہے، جو ویڈیو منظر عام پر آئی وہ 2018ء کے الیکشن کی ہے۔
-
کچھ لوگ چائے کی پیالی میں طوفان لانا چاہتے ہیں، چیئرمین نیب
چیئرمین قومی احتساب بیورو ( نیب ) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کچھ لوگ چائے کی پیالی میں طوفان لانا چاہتا ہے۔
-
سینیٹ الیکشن 2018 میں ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کی ویڈیو سامنے آگئی
سینیٹ انتخابات 2018ء میں ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی کی خریدو فروخت کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
-
حیدرآباد: جام خان شورو کی رہائشگاہ پر پُرتکلف ظہرانہ
اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے قبل سابق وزیر بلدیات جام خان شورو کی رہائش گاہ پر پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
-
اسلام آباد: وکلاء کے مزید غیر قانونی چیمبرز گرانے کیلئے نوٹس آویزاں
کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری میں وکلاء کے مزید غیر قانونی چیمبرز گرانے کے لیے نوٹس لگا دیئے گئے۔
-
پاکستان اسٹیل کی نجکاری کے منصوبے کی تفصیلات طلب
سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کی پروموشن سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے پاکستان اسٹیل کی نجکاری کے منصوبے کی تفصیلات طلب کر لیں۔
-
سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے بعد لاپتا شہری بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیا
سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے دیئے گئے حکم کے بعد لاپتا شہری انیس عباس بازیاب ہونے کے اپنے گھر پہنچ گیا۔