Categories
Breaking news

ووٹنگ مشین کا استعمال نیوٹرل امپائر جیسا ہے، وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ووٹنگ کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال نیوٹرل امپائر جیسا ہے، کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھانے والے تبدیلی نہیں چاہتے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نے کہا کہ ٹیکنالوجی سے فائدہ نہ اٹھانا احمقانہ سوچ ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے کر پاکستان کی جمہوریت میں شامل کرلیا ہے، اب جو بھی حکومت آئے گی وہ سمندر پار پاکستانیوں کی قدر کرے گی۔

سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کیلیے ڈیجیٹل پورٹل کا آغاز

وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کے اندر سے لوگ آٹومیشن نہیں آنے دیتے ،بیرون ملک مقیم 90 لاکھ پاکستانی ووٹنگ میں حصہ لے سکیں گے،پاکستان میں پہلی بار ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم لارہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کرنے سے زیادہ اور کیا احمقانہ بات ہوسکتی ہے، میری تجویز کے بعد جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع ہوا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم 90 لاکھ پاکستانی ووٹنگ میں حصہ لے سکیں گے، پاکستان میں پہلی بار ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم لارہے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ووٹنگ مشینیں ساری دنیا میں کام کر رہی ہیں، ووٹنگ مشین ہوتی تو پچھلے الیکشن میں 15 لاکھ ووٹ ضائع نہ ہوتے، ہماری پارٹی کو اس سے کیا فائدہ کہ کس نے کس کو ووٹ دیا؟

وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے پیسے سے ملک چلتا ہے لیکن ووٹ کا حق نہیں تھا، پرانے نظام سے فائدہ اٹھانے والے تبدیلی کے مخالف ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.