Categories
Breaking news

ون ونڈو احساس پروگرام کے ڈیٹا کی وجہ سے عوام تک براہ راست رسائی ہوگی، وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ون ونڈو احساس پروگرام کے ڈیٹا کی وجہ سے عوام تک براہ راست رسائی ہوگی، یہ اسلامی فلاحی ریاست کی جانب ایک بہت بڑا قدم ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے پہلے ون ونڈو احساس سینٹر کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پروگرام سے متعلق وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کامیاب پاکستان پروگرام پر اجلاس ہوا۔

اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار کمزور طبقے کو غربت سے نکالنے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح نچلے طبقے کی مدد اور انھیں روزگار میں خود کفیل بنانا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *