قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک کے فخر زمان کو آؤٹ کرنے کے لیے جھانسا دینے پر سوال اٹھا دیا۔وقار یونس نے ٹوئٹر پر کوئنٹن ڈی کوک کا جھانسا دے کر فخر زمان کو رن آؤٹ کرنے کے بعد ہنسی کی نشاندہی کرتے ہوئے تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ کوئنٹن کی یہ ہنسی آپ کو کیا بتارہی ہے؟اپنے پیغام میں وقار یونس نے کہا کہ فخر زمان کی ریکارڈ ساز اننگز شاندار تھیں لیکن کوئنٹن کی ہنسی کچھ اور ہی بتا رہی ہے۔
