Categories
Breaking news

وقار یونس نے بولرز کو کیا مشورے دیے؟

Advertisement

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے بہترین کارکردگی کے لیے بولرز کو مفید مشورے دے دیے۔
بولنگ کوچ وقار یونس نے فاسٹ بولر وہاب ریاض کو پورے رن اپ کے ساتھ باؤلنگ کرنے کا مشورہ دیا۔
وقار یونس نے موسیٰ خان کو بھی رن اپ اور کلائی پر فوکس کرنے کا مشورہ دیا اور اس کے ساتھ ہی ہدایت دی کہ ڈی کی ایک سائیڈ بند رکھ کر بولنگ کرو۔
حیدر علی، شاہین شاہ اور افتخار احمد کی پرفارمنس سے وقار یونس خوش
بولنگ کوچ نے کہا کہ ایک سائیڈ پر بولنگ سے جسم پر زور آئے گا لیکن بعد میں عادت ہوجائے گی۔
وقار یونس نے مزید کہا کہ خود پر اعتماد رکھیں مضبوط بنیں کامیابی ملے گی۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *