Categories
Breaking news

وفاق کا جے یو آئی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

وفاق کا جے یو آئی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے جمعیت علماء اسلام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کی زیر صدار ت اہم اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں آئی جی، ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد، راولپنڈی پولیس اور رینجرز حکام شریک ہوئے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے جے یو آئی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی عدالتی احکامات کے برعکس سرینگر ہائی وے پر جلسے کی تیاریاں کر رہی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت کی طرف سے عمل درآمد رپورٹ بھی جمع کرائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں عدالتی احکامات کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کا ذکر کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.