Categories
Breaking news

وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب، اہم معاملات ایجنڈے کا حصہ

وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب، اہم معاملات ایجنڈے کا حصہ

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کیا گیا ہے، جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں سیالکوٹ سانحے پر بھی بات چیت کی جائے گی اور واقعے کے ملزمان کے خلاف کارروائی پر اجلاس کے شرکاء کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے منگل کے اجلاس کا 17 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق کابینہ کو وزارتوں اور اداروں میں سی ای اوز اور ایم ڈیز کی خالی آسامیوں پربریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق افغان باشندوں کو کسی تیسرے ملک جانے کے لیے زمینی یا فضائی محفوظ راستہ دینے کی منظوری دی جائے گی جبکہ انٹرنیشنل این جی اوز کے لیے ویزے کے طریقہ کار کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

عمر سعید خان کو سیکیورٹی ایکٹ کے تحت نظر بند کیے جانے کی منظوری دی جائے گی اور گیپکو اور ٹیسکو کے سی ای اوز کی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی مارکنگ فیس پر نظرثانی کی منظوری دی جائے گی۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کراچی کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی سال 20-2019 کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کےفیصلوں کی توثیق بھی کرے گی جبکہ معاشی اعشاریوں کے حوالے سے بریفنگ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے لیجیسلیٹو کیسز کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی اور شعبہ زراعت کی 5 بڑی فصلوں سےمتعلق کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی۔

کابینہ اجلاس میں یوریا فرٹیلائزر کی ٹی سی پی کے ذریعے درآمد سے متعلق رولز 2004 میں جزوی استثنیٰ کی منظوری دی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.