Categories
Breaking news

وفاقی کابینہ نے شاہد خاقان عباسی کی درخواست منظور کرلی

Advertisement

وفاقی کابینہ نے شاہد خاقان عباسی کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی اے 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی سفارش پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی بہن اور بہنوئی کو کورونا ہوا ہے جس کیلئے انہوں نے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے اور امریکہ جانے کی اجازت طلب کی تھی۔ انہوں نے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ انہوں نے عیادت کیلئے امریکہ جانا ہے۔

Advertisement

ڈینیل پرل قتل کیس، احمد عمر شیخ سمیت4 ملزمان کی نظربندی کانوٹیفکیشن کالعدم قرار،فوری رہائی کاحکم

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب شاہد خاقان عباسی کا نام 15 روز کیلئے ای سی ایل سے نکالا گیا ہے۔ انہیں ون ٹائم امریکہ جانے کی اجازت دی گئی ہے، جس روز وہ امریکہ کیلئے روانہ ہوں گے اسی دن سے ان کی اس مدت کا آغاز ہوجائے گا۔

مزید :

Breaking Newsقومی

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *