Categories
Breaking news

وفاقی کابینہ تحلیل کر دی گئی: فواد چوہدری

وفاقی کابینہ تحلیل کر دی گئی: فواد چوہدری

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے اسمبلی توڑنے کے بعد فواد چوہدری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کابینہ تحلیل کر دی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے یہ بات کہی ہے۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت وزیرِ اعظم عمران خان اپنی ذمے داریاں جاری رکھیں گے۔

نگران وزیرِ اعظم کیلئے عمران شہباز کو خط لکھیں گے

صدرِ مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی توڑ دی

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کی ہے۔

دوسری جانب حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے قومی اسمبلی توڑے جانے کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان نگران وزیرِ اعظم کے لیے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھ رہے ہیں۔

حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی مشاورت سے نگراں وزیرِ اعظم کا اعلان کریں گے۔

حکومتی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ خط لکھ کر آئینی ضرورت کو پورا کیا جا رہا ہے۔

صدر نے وزیرِ اعظم کی تجویز پر اسمبلی توڑی

واضح رہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی ہے۔

اس سے قبل آج ہی وزیرِ اعظم عمران خان نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز بھیجی تھی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.