Categories
Breaking news

وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مبینہ سازشی خط پر کابینہ کو اعتماد میں لے لیا، جبکہ وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کروادی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران کابینہ اراکین نے کہا کہ ہمیں آپ کی قیادت پر اعتماد ہے۔

متحدہ اپوزیشن کا وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان اکثریت کھوچکے ہیں، عمران خان استعفیٰ دے کر نئی روایات قائم کرسکتے ہیں۔

وفاقی کابینہ نے خط کو پاکستان کے خلاف سازش قرار دے دیا جبکہ اراکین کی جانب سے خط پر قومی اسمبلی کا اِن کیمرا اجلاس بلانے کی بھی تجویز دی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپنی ذات کے بجائے ملکی مفاد کی سیاست کی، خط کا تحریک عدم اعتماد سے گہرا تعلق ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آخری بال تک لڑوں گا، ان کو گراؤنڈ سے باہر نکالوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں، غیرملکی سازش کے تحت منتخب حکومت گرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا اپوزیشن غیرملکی عناصر کی آلہ کار بنی ہوئی ہے، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے پارلیمانی لیڈرز کو اہم ایشو پر اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں اتحادیوں کے نہ آنے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہ قومی ایشو پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.