قومی ایئر لائن کی پرواز پی آئی اے نے وزیرِاعظم کے وژن کے تحت سیاحتی مقام سیدو شریف کے لیے پروازیں شروع کر دی ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ پرواز اُن ہی دو پائلٹس نے آپریٹ کی جو جعلی لائسنس کے الزام میں کئی ماہ معطل رہے اور الزام لگانے والے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے خود اس میں سفر کیا۔
قومی ایئر لائن کی 17 سال کے طویل وقفہ کے بعد گزشتہ روز افتتاحی پرواز پی کے 650 اسلام آباد سے سیدو شریف پہنچی۔
پی آئی اے پرواز میں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید بھی موجود تھے۔
میزبان کی حیثیت سے غلام سرور خان نے معزز مہمانوں کو گلدستے اور تحائف پیش کیے اور کیک سے تواضع کی۔
ایئر پورٹ پر جب یہ تقریب جاری تھی تو افتتاحی پرواز اُڑا کر سیدو شریف پہنچنے والے پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کے کیپٹن ماجد وسیم اور کیپٹن کامران اصغر بھی کچھ دور کھڑے یہ منظر دیکھ رہے تھے۔
یہ دونوں پائیلٹ ان 262 پائلٹس میں شامل تھے جن پر وزیر ہوا بازی نے جعلی لائسنس کا الزام لگایا تھا۔
کیپٹن ماجد وسیم اور کیپٹن کامران اصغر اے ٹی آر طیارے کے انسٹرکٹر پائلٹ ہیں اور ان دونوں کے درجنوں شاگرد اس وقت اے ٹی آر طیارے اُڑا رہے ہیں۔
جعلی لائسنس کا الزام لگنے پر دونوں پائلٹ کئی ماہ معطل رہے، جبکہ تحقیقات کے بعد کیپٹن ماجد وسیم اور کیپٹن کامران اصغر پر الزام جھوٹا ثابت ہوا۔
خیال رہے کہ وزیر ہوا بازی کی جانب سے بغیر کسی تصدیق کے پائلٹوں کے جعلی لائسنس کے بیان کے بعد دنیا بھر میں پاکستانی پائلٹس اور پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری پابندیوں کا شکار ہوگئی ہے۔
تاہم یہاں اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے بیان سے پاکستانی پائلٹس اور پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کو دنیا بھر میں جس رسوائی اور پابندیوں کا سامنا ہے اس کا ازالہ کب ہوگا؟
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
صحافی اجے لالوانی کے قتل میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم رضا شاہ، جمیل شاہ نے اجرتی قاتلوں سے اجے لالوانی کو قتل کروایا۔
-
مریم نواز اپنی پارٹی میں جو مرضی کریں ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، چوہدری منظور
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو ہدف تنقید بنالیا۔
-
وزیراعظم عمران خان نے مہاتیر محمد کی بات تک نہ مانی، سراج الحق کا دعویٰ
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مہاتیر محمد کی بات بھی نہیں مانی۔
-
دو روز میں مسافر ٹرینوں کی بکنگ 50 فیصد کردی جائے گی
ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال ٹھیک نہ ہوئی توتمام مسافر ٹرینیں بند کردی جائیں گی۔
-
سینیٹ الیکشن میں وہ احتیاط نہیں کرسکا جو مجھے کرنی چاہیے تھی، وزیراعظم عمران خان
عمران خان نے قوم کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے اسپتال بھرے جارہے ہیں،ہمیں کورونا ویکسین ملنے میں بھی تاخیر ہو رہی ہے۔
-
پہلی بار کم آمدن طبقے کو اپنا گھر بنانے کا موقع دے رہے ہیں، وزیرِاعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کے سربراہان کو گھروں کےلیے قرض کا حصول آسان بنانے کی ہدایت کردی۔
-
اسلام آباد میں کورونا: 4 علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ
اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث 4 علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
-
پی پی رہنماؤں نے سلیکٹڈ قرار دینے پر مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لے لیا
شیری رحمان نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے پی ڈی ایم ٹوٹے ، ایسی بات نہ کریں جس سے سلیکٹڈ حکومت کو تقویت ملے۔
-
کم لاگت گھر، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کیا کہتے ہیں؟
چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی( این پی ایچ اے) نے کہا ہے کہ کم لاگت 73ہزار گھروں کی تعمیر آئندہ چند ماہ میں شروع ہوگی۔
-
وزیراعظم عمران خان کی صحت میں بہتری آ رہی ہے، فیصل سلطان
ڈاکٹر فیصل سلطان نے وزیر اعظم کی صحت سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی لیبارٹری رپورٹس مستحکم ہیں۔
-
سندھ میں آج کورونا کے 282 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی، وزیراعلیٰ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 9140 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 282 نئے کیسز سامنے آئے۔
-
ایف آئی اے نے چینی کے تمام مبینہ سٹہ مافیا ارکان کو طلب کرلیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے شوگر مالکان کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عدم حاضری اور عدم تعاون پرگرفتاری عمل آسکتی ہے۔
-
پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ضوابط (ایس او پیز) کی خلاف ورزی پر انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی گئی۔
-
یوسف رضا گیلانی کا اپوزیشن لیڈر بننا گھاٹے کا سودا ہے، امیر مقام
امیر مقام نے کہا کہ جن پارٹیوں اور لیڈروں نے پی ڈی ایم کا ساتھ دیا وہ ہیرو ہیں اور جو ساتھ نہیں دیں گے وہ زیرو ہوں گے۔
-
اسلام آباد: شبِ برات پر قبرستانوں میں عوامی اجتماع پر پابندی عائد
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے شب برات پر قبرستانوں میں عوامی اجتماع پر پابندی لگادی ۔
-
ملک میں 8 ہزار سے زائد 10 سالہ بچیوں میں کورونا وائرس ہوا، رپورٹ
وفاقی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں اب تک کورونا سے دس سال تک کے 17 بچوں کا انتقال ہوا۔