Categories
Breaking news

وفاقی وزراء اور حکومتی عہدیداران کو 3 دن میں گلگت بلتستان چھوڑنے کا حکم

Advertisement

چیف کورٹ گلگت بلتستان نے تمام وفاقی وزراء اورحکومتی عہدیداران کو تین دن کے اندر اندر گلگت بلتستان چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

رٹ پٹیشن پیپلزپارٹی اورن لیگ کے عہدیداران کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس کی سماعت چیف کورٹ گلگت بلتستان کی عدالت میں ہوئی۔

رٹ پٹیشن پرفیصلہ جسٹس ملک حق نواز اورجسٹس علی بیگ پرمشتمل بینچ نے سنایا۔

وزیرِ اعظم خود کسی کی نوکری کر رہے ہیں: مریم نواز

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کہتی ہیں کہ وزیرِ اعظم خود کسی کی نوکری کر رہے ہیں۔

فوجی قیادت کا نام لینا نوازشریف کا اپنا فیصلہ تھا: بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی تقریر میں براہِ راست نام سنے تو دھچکا لگا، فوجی قیادت کا نام لینا نوازشریف کا اپنا فیصلہ تھا، انتظار ہے کہ وہ اس سے متعلق ثبوت کب پیش کریں گے، عام طور پر ہم جلسوں میں اس طرح کی بات نہیں کرتے۔

چیف کورٹ گلگت بلتستان نے انتخابی مہم کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دائر درخواست پر وفاقی وزراء اور حکومتی عہدیداران کو تین دن کے اندر اندر گلگت بلتستان چھوڑنے کا حکم سناتے ہوئےچیف الیکشن کمشنر، وزیراعلی اورچیف سیکریٹری کو فوری فیصلہ پرعمل درآمد کی ہدایت کردی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *