Categories
Breaking news

وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی اداروں کیلئے تجاویز صوبوں کو بھجوادیں

Advertisement
وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی اداروں کیلئے تجاویز صوبوں کو بھجوادیں

وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے تعلیمی اداروں کے لیے تجاویز صوبوں کو بھجوادی گئیں، جس میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو 24 نومبر سے 31 جنوری تک بند کردیا جائے۔

وزارت تعلیم نے اپنی تجویز میں کہا کہ 24 نومبر سے پرائمری اسکول بند کر دیئے جائیں، جبکہ 2 دسمبر سے مڈل اسکول بند کیے جائیں۔

Table of Contents

x
Advertisement

وفاقی وزارت تعلیم نے تجویز میں کہا کہ 15 دسمبر سے ہائر سیکنڈری اسکول بند کیے جائیں۔

وزارت کی جانب سے دی گئی تجویز میں کہا گیا کہ اساتذہ اداروں میں حاضری یقینی بنائیں اور آن لائن ایجوکیشن کیلئے تیاری کی جائے، مقامی طور پر ٹیلی اسکول، ریڈیو سمیت آن لائن ایجوکیشن سسٹم کو لاگو کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

تجویز میں کہا گیا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس 23 نومبر کو ہوگی، صوبے اپنی تجاویز پیش کریں۔

وزارت تعلیم کی جانب سے دی گئی تجویز میں کہا گیا کہ تعلیمی سیشن کو 31 مئی تک بڑھانے کی تجویز کے تحت میڑک، انٹرمیڈیٹ امتحانات جون 2021 میں لیے جائیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *