
وزارت خزانہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
وزارت خزانہ نے گریڈ 1 سے 19 کے ملازمین کو 15 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
وفاقی سرکاری ملازمین کو ڈسپیریٹی الاؤنٹس بنیادی تنخواہوں پر دیا جائے گا، جس کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔
وزارت خزانہ کے مطابق ٹائم اسکیل پروموشن کی سمری پر غور کیا جا رہا ہے، جو ملازمین لمبے عرصے سے ایک ہی گریڈ میں کام کر رہے ہیں، ان کی ترقی کے لیے سمری پر غور کیا جا رہا ہے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق خیبر پختون خواہ کے ملازمین کی طرز پر ملازمین کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ اپریل تک ہوگا۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق پے اینڈ پینشن کمیشن کی سفارش پر ایڈہاک ریلیف اور الاؤنس کو تنخواہوں میں ضم کرنے کا فیصلہ ہوگا۔
وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی حکومت کی صوبوں کو بھی سرکاری ملازمین کی اسی تناسب سے تنخواہیں بڑھانے کی سفارش کی ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
والٹن کنٹونمنٹ بورڈ انتخاب : لیگی امیدوارکی فتح، پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر رہی
غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک لبیک کے محمد افضل 1 ہزار 781 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہے۔
-
فیصل واوڈا نااہلی کیس میں اپنا قانونی حق استعمال کریں گے، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے کہا کہ فیصل واوڈا نااہلی کیس میں اپنا قانونی حق استعمال کریں گے۔
-
سر میں کیل ٹھوکنے کا معاملہ: متاثرہ خاتون کے خاندان تک رسائی حاصل
سی سی پی او عباس احسن نے کہا کہ خاتون اسپتال میں درج ایڈریس پر موجود نہیں ہے، مبینہ طور پر خاتون کسی رشتہ دار کے گھر میں ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
-
باحجاب لڑکی پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، شاہ محمود قریشی
پاکستان نے بھارت میں حجاب میں نہتی لڑکی پر حملے کی مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے ایسے واقعات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
کرناٹک میں مسلمان طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی کے اقدام کی مذمت
دفتر خارجہ نے کہا کہ دلی فسادات کے دو سال بعد بھی مذہبی عدم برداشت ہے، دلی فسادات میں 50 بے گناہ مسلمانوں کی جانیں چلی گئی تھی۔
-
دہری شہریت پر نااہلی بہت کیسز میں ہوچکی، سینیٹر علی ظفر
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ معلوم نہیں واوڈا نےقومی اسمبلی رکنیت سے پہلے دوہری شہریت چھوڑی تھی یا نہیں۔
-
قصور: پیپر مل کے ویئر ہاؤس میں آگ لگ گئی
ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری کا زیادہ حصہ آگ کی لپیٹ میں ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ آگ فیکٹری کے دوسرے حصے تک نہ پہنچ پائے۔
-
اسلام آباد: ڈکیتی کے دوران ملزمان بچی کو اغواء کرکے لے گئے
پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تھانہ کھنہ کے علاقے سے موٹرسائیکل سواروں نے7سال کی بچی کو اغواء کرلیا۔
-
پٹرولیم کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں، شوکت ترین
شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف پراویڈنٹ فنڈ سے ٹیکس استثنا نکالنا چاہتا ہے جس سے غریب پر بوجھ آئے گا، اس پر عالمی ادارے سے بات کریں گے۔
-
شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے اہم دہشت گرد کو ہلاک کردیا
شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد عرفان عرف ابودردا کو ہلاک کردیا ہے۔
-
اوکاڑہ: بیوہ خاتون کو گلا دبا کر قتل کردیا گیا
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
-
سندھ میں کورونا کے 961 نئے کیسز، 27 مریضوں کا انتقال
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 10708 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں961 نئے کیسز سامنے آئے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 729587 ویکسی نیشن کی گئی ہیں۔
-
فیصل واوڈا کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس
الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹی فکیشن واپس لے کر نشست خالی قرار دے دی۔
-
کراچی میں ترقی کا سہرا گورنر سندھ کے سر جاتا ہے، عثمان ڈار
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کراچی میں ترقی کا سہرا گورنر سندھ عمران اسماعیل کے سرجاتا ہے۔
-
سرفراز احمد نے کالج کی زمین پر قبضہ نہیں کیا، مرتضیٰ وہاب
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کےایم سی کی زمین پر کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم شروع کی جاٸےگی، زمین کی نشاندہی کردی گٸی اور منصوبےکوحتمی شکل دی جا رہی ہے۔
-
جامعہ کراچی کے اساتذہ اور سیکریٹری جامعات کے درمیان معاملات سنگین، جامعات سے بھرتیوں و ترقیوں کی تفصیلات طلب
اساتذہ نے مرید راحموں کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا اب جواب میں سکریٹری نے جامعہ کراچی سمیت صوبے کی تمام سرکاری جامعات سے 2019 سے لے کر اب تک کی جانب والی تدریسی و غیر تدریسی تقرریوں اور ترقیوں کی جامع تفصیلات طلب کرلی ہیں۔