Categories
Breaking news

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں کمی کر دی گئی

اسکول

ملک بھر میں جاری غیر معمولی گرمی کی وجہ سے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے اوقات کار کم کر دیے ہیں۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے سوموار سے جمعرات تک صبح 7 سے دن 11 بجے تک کھلیں گے جب کہ ایوننگ شفٹ والے تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتہ کو کھلیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے ایک گھنٹہ جلد کھولے جائیں گے اور 11 بجے تک تعلیمی سرگرمیاں رہیں گی۔ تعلیمی اداروں کو 50 فیصد بچے بلانے کی اجازت ہو گی۔

اس سے قبل تعلیمی اداروں کے اوقات کارصبح 8 سےدوپہر 1 بجے تک تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *