Categories
Breaking news

وفاقی حکومت کے دفاتر میں اوقاتِ کار تبدیل

وفاقی حکومت کے دفاتر میں اوقاتِ کار تبدیل

وفاقی حکومت کے دفاتر کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے جس کا اطلاق 2 مئی سے ہو گا۔

وفاقی حکومت کے دفاتر کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

5 دن کھلنے والے دفاتر میں اوقاتِ کار پیر سے جمعے تک صبح 8 سے سہ پہر 4 بجے تک ہوں گے۔

سرکاری دفاتر میں ہفتہ وار 2 تعطیلات ختم

آج صبح سویرے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آمد کے موقع پر پر پی ایم ہاؤس کے عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔

پیر سے جمعرات تک دوپہر 1 بجے سے ڈیڑھ بجے تک کھانے کا وقفہ ہو گا، جمعے کو کھانے اور نماز کا وقفہ ساڑھے 12 بجے سے 2 بجے تک ہو گا۔

6 دن کھلنے والے دفاتر کے اوقاتِ کار پیر سے جمعرات تک صبح 8 بجے سے 3 بجے تک ہوں گے، کھانے اور نماز کا وقفہ 1 بجے سے ڈیڑھ بجے تک ہو گا۔

6 دن کھلنے والے دفاتر میں جمعے کو اوقاتِ کار صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.