Categories
Breaking news

وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو مزید 500 میگا واٹ بجلی دینے کو تیار

Advertisement

وزارتِ توانائی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو مزید 500 میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کے لیے تیار ہے تاہم کے الیکٹرک کا سسٹم مزید بجلی لینے کی سکت ہی نہیں رکھتا۔

Advertisement

اعلامیے میں وزارتِ توانائی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صورتِ حال سے ظاہر ہے کہ کے الیکٹرک نے سسٹم کی بہتری کے لیے مناسب اقدامات اور سرمایہ کاری نہیں کی۔

ترجمان وزارتِ توانائی کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کراچی کے عوام کی بھلائی کے لیے کے الیکٹرک کو 1100 میگا واٹ اضافی بجلی کی منظوری دے چکی ہے۔

موجودہ حالات میں بجلی کے نرخ نہیں بڑھا سکتے، وزارت توانائی

وزارت توانائی نے پالیسی مذاکرات کے دوران عالمی مالیاتی فنڈ سے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں بجلی کے نرخ نہیں بڑھا سکتے، بلکہ نرخوں کو 18 ماہ کے لئے منجمد کرنا چاہتے ہیں، تاہم اس موقف پر آئی ایم ایف کے وفد نے کوئی ردعمل نہیں دیا

وزارتِ توانائی کے ترجمان نے بتایا کہ کے الیکٹرک کا سسٹم یہ اضافی بجلی کا بوجھ اٹھانے کے قابل ہی نہیں، کے الیکٹرک کا سسٹم اپ گریڈیشن کے بعد 23-2022ء تک اضافی بجلی اٹھانے کے قابل ہو گا۔

ترجمان وزارتِ توانائی کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے ملکی فرنس آئل میں سے 80 فیصد کے الیکٹرک کو فراہم کرنے کے انتظامات کیے ہیں۔

وزارتِ توانائی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے 30 ہزار ٹن فرنس آئل فوری طور کے الیکٹرک کو فراہم کرنے کے انتظامات بھی کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: ملک میں بجلی کا شارٹ فال نہیں، ترجمان وزارت توانائی

ترجمان وزارتِ توانائی کا مزید کہنا ہےکہ بدقسمتی سے کے الیکٹرک نے سسٹم کی بہتری کے لیے سرمایہ کاری نہیں کی اور اب مشکلات کا سامنا ہے۔

وزارتِ توانائی کے ترجمان نے اعلامیے میں یہ بھی کہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لیے ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *