وفاقی حکومت کی جانب سے ڈرون کے استعمال کے لیے ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ڈرون پالیسی مرتب کرنے اور ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں پر امن اور تحقیقی استعمال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی کی زراعت، شہری منصوبہ بندی، سیکیورٹی اور امن و عامہ کے لیے بہت افادیت ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے ڈرون ٹیکنالوجی سے متعلق قانون سازی اور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایات دی، کمیٹی ایک ماہ کے اندر ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی کے قانون کا مسودہ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔
قومی خبریں سے مزید
-
بہاولپور: 14 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی
بہاولپور میں 14 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
-
پشاور: 400 سالہ پُرانے پل کی بحالی پر کام کا آغاز
پشاور کے چوہا گجر میں 400 سالہ مغلیہ فن تعمیر کے شکار پُل کی بحالی کے کام کا آغاز ہوگیا ہے۔
-
شہباز شریف کی اہلیہ، بیٹے، بیٹی، داماد کے اثاثے قرق
قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور صاحبزادے سلمان شہباز شریف کے اثاثے قرق کر دیئے۔
-
جج کے گواہ کو ارطغل غازی کہنے پر عدالت میں قہقہے
لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران کمرۂ عدالت اس وقت زعفران زار بن گیا جب گواہ کے بار بار سینے پر ہاتھ رکھ کر جواب دینے پر عدالت نے دلچسپ ریمارکس دیئے۔
-
مرد و خواتین ووٹرز میں تفریق کی تفصیلات جاری
الیکشن کمیشن کی جانب سے مرد و خواتین ووٹرز میں تفریق کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔
-
میری میڈیکل رپورٹس تشویش ناک آئی ہیں: شہباز شریف
لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ میری میڈیکل رپورٹس آئی ہیں جو تشویش ناک ہیں۔
-
حمزہ شہباز نے سوشل میڈیا پر استعفا دیکر خاندانی روایت برقرار رکھی، فیاض چوہان
وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ حمزہ شہباز نے سوشل میڈیا پر استعفا دے کر خاندانی شوبازی کی روایت برقرار رکھی۔
-
گوجرانوالہ میں بھی چلڈرن اسپتال بنانے جا رہے ہیں، یاسمین راشد
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں کہ چلڈرن اسپتال کی 25 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتی ہوں اور اب ہم گوجرانوالہ میں بھی چلڈرن اسپتال بنانے جا رہے ہیں۔
-
پی بی 20 پشین III، ضمنی انتخاب 16 فروری کو ہوگا
الیکشن کمیشن کی جانب سے پی بی20 پشین III کی خالی نشست پرضمنی انتخاب کاشیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
-
مریم نواز اور بلاول شو پیس ہیں، فواد چوہدری
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ مریم اور بلاول شوپیس ہیں جبکہ فیصلےنواز شریف اور آصف زرداری نے کرنے ہیں۔
-
اپوزیشن نے تحریری طور پر مفاہمتی آرڈینینس مانگا، فیصل جاوید
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کہتے ہیں کہ اپوزیشن نے تحریری طور پر مفاہمتی آرڈینینس مانگا لیکن وزیراعظم عمران خان نے مفاہمتی آرڈینینس دینے سے انکار کر دیا۔
-
خواب کے مطابق 2021ء 2020ء سے بھی مشکل ہوگا، منظور وسان
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کہتے ہیں کہ میرے خواب کے مطابق حالات صحیح نہیں جا رہے، سال 2021ء سال 2020ء سے بھی مشکل ہو گا۔
-
منظور وسان کی عبوری ضمانت میں توسیع
سندھ ہائی کورٹ نے نیب انکوائری میں پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
-
پشاور، کورونا وائرس سے میڈیکل سال اول کی طالبہ انتقال کر گئی
پشاور میں عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوکر میڈیکل کالج کی طالبہ انتقال کر گئیں۔
-
KPT نے ضرورت مند بچوں کی اسکول فیس معاف کر دی: علی زیدی
وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی کہتے ہیں کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کےپی ٹی) نے ملازمین اور منوڑہ کمیونٹی کے ضرورت مند بچوں کی اسکول فیس معاف کر دی ہے۔
-
پاکستان: کورونا وائرس کے کیسز 460672، اموات 9474 ہوگئیں
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 474 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار 672 ہو چکی ہے۔