Categories
Breaking news

وفاقی حکومت کا شہبازشریف کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

 وفاقی حکومت کا شہبازشریف کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہنواز شریف کے لندن سے واپس نہ آنے پر حکومت نے نواز شریف کے ضمانتی شہباز شریف کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا۔وفاقی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومت شہبازشریف کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرے گی۔

شہباز شریف نے نواز شریف کی لندن سے وطن واپسی کی ضمانت دی تھی۔ نواز شریف کے واپس نہ آنے پر شہباز شریف کے خلاف کارروائی کی درخواست کی جائے گی۔

اس سے پہلے گزشتہ روز وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ نواز شریف آنہیں رہے لائے جا رہے ہیں۔ نواز شریف نے خود کبھی واپس نہیں آنا۔ حکومت انہیں واپس لے کر آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے ساتھ قانون پر کام کررہے ہیں۔ نواز شریف اگر خود جلد واپس نہیں آتے تو ہم نے برطانیہ سے معاملات حل کرلیے ہیں۔ نواز شریف کو قیدیوں کے تبادلے کے تحت ہم خود لائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.