Categories
Breaking news

وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو برطرف کر دیا

وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو برطرف کر دیا

وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا۔

یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں بتائی ہے۔

فواد چوہدری کے مطابق نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری قائم مقام گورنر پنجاب ہوں گے۔

ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر بن گئے

قائم مقام گورنر پنجاب دوست محمد مزاری —فائل فوٹو
قائم مقام گورنر پنجاب دوست محمد مزاری —فائل فوٹو

دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری سرور کی برطرفی کے بعد اختیارات ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو منتقل کر دیے گئے۔

اختیارات کی منتقلی کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری قائم مقام گورنر پنجاب بن گئے۔

اب پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر کے بجائے پینل آف چیئرمین کریں گے۔

گورنر کو پرویز الہٰی کے کہنے پر برطرف کیا گیا

چوہدری پرویز الہٰی اور چوہدری سرور—فائل فوٹو
چوہدری پرویز الہٰی اور چوہدری سرور—فائل فوٹو

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کو چوہدری پرویز الہٰی کے کہنے پر برطرف کیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری سرور وزارتِ اعلیٰ کے منصب کے لیے چوہدری پرویز الہٰی کی مخالفت کر رہے تھے۔

’’چوہدری سرور حمزہ شہباز کیلئے مہم چلا رہے تھے‘‘

یہ بھی پڑھیے

حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ چوہدری سرور حمزہ شہباز کے لیے مہم چلا رہے تھے۔

پرویز الہٰی نے وزیرِ اعظم عمران خان کو ٹیلی فون کر کے اس بات کی شکایت کی۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے صدرِ مملکت عارف علوی کو گورنر پنجاب چوہدری سرور کی برطرفی کے لیے ایڈوائس دی۔

گورنر سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے: راجہ بشارت

سابق وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر سے متعلق وفاقی حکومت کا فیصلہ ہے، جس کی تفصیلات معلوم نہیں۔

چوہدری سرور نے بزدار کا استعفیٰ منظور کیا

یاد رہے کہ ایک روز قبل وزیرِ اعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد گورنر پنجاب چوہدری سرور نے عثمان بزدار کا پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ منظور کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.