Categories
Breaking news

وفاقی حکومت نے کورونا ویکسین کی دستیابی سے متعلق خوشخبری سنا دی

Advertisement
Advertisement

ویکسین کی جلد دستیابی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ٹیکنیکل کمیٹی کورونا ویکسین کی دستیابی وترسیل کےلیے تجاویز تیار کررہی ہے، تجاویز رواں ماہ وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔

کورونا ویکسین کی جلد دستیابی کے لیے وفاقی حکومت کا اہم اقدام سامنے آیا، وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ویکسین کی جلد دستیابی یقینی بنانےکیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہے ۔

وزارت صحت نے کہا کہ این سی او سی کی ٹیکنیکل کمیٹی نےویکسین پرتجاویزتیارکرلیں، نیشنل کووڈویکسین کمیٹی کی زیرنگرانی ماہرین کام کر رہےہیں۔

وزارت صحت کے مطابق کمیٹی ویکسین کی دستیابی وترسیل کےلیےتجاویز تیار کر رہی ہے، کمیٹی کی تجاویز رواں ماہ وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی سطح پرتیار 10 میں سے6 ویکسین فیز3ٹرائلز کےمراحل میں ہیں، کمیٹی نےویکسین کی خریداری کےلیےگاوی سےاشتراک کی تجویزدی ہے.

جبکہ ویکسین خریداری کےلیےحکومتی فنڈزکےانتظام اور ویکسین تیاری و ٹرائلز کیلئےچین سےتعاون بڑھانے کی تجویزدی گئی ہے۔

وزارت صحت نے مزید کہا ہے کہ دستیابی پرویکسین متاثرہ افراد کوترجیحی بنیادوں پرفراہم کی جائےگی، کولڈ سٹوریج سسٹم دستیابی یقینی بنانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

خصوصی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ویکسین کی ترسیل کیلئےای پی آئی کےوسائل استعمال کیے جائیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *