Categories
Breaking news

وفاقی حکومت معیشت سے کھیل رہی ہے: تیمور سلیم جھگڑا

تیمور سلیم جھگڑا—فائل فوٹو
تیمور سلیم جھگڑا—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کے وزیرِ صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت معیشت سے کھیل رہی ہے۔

پشاور میں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کو مالی مشکلات درپیش نہیں، ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ اسپتالوں کے لیے طبی سامان کی خریداری میں مشکلات ہیں، رجسٹرڈ مریضوں کو ادویات ملنی چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحت کارڈ میں کینسر اور کڈنی ٹرانسپلانٹ شامل کر رہے ہیں۔

خیبر پختون خوا کے وزیرِ صحت تیمور سلیم جھگڑا نے یہ بھی کہا ہے کہ حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم شائقین کے لیے کھول دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *