Categories
Breaking news

وفاقی حکومت مردم شماری کے نتائج شائع کرے، الیکشن کمیشن

Advertisement

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وفاقی حکومت سے مردم شماری کے نتائج شائع کرنے کی درخواست کردی۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے کہ مردم شماری 2017 کے نتائج کی سرکاری اشاعت کو یکم مارچ سے پہلے یقینی بنایا جائے تاکہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ذمہ داریاں پوری کی جاسکیں۔

ای سی پی نے کہا کہ نتائج کی اشاعت سے بلدیاتی الیکشن پر کام ہوسکے گا۔

الیکشن کمیشن میں صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا ہ میں لوکل گورنمنٹس انتخابات کے انعقاد کےحوالے سے سماعت ہوئی۔

صوبائی گورنمنٹ بلوچستان کی جانب سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ایڈوکیٹ جنرل پیش ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *