Categories
Breaking news

وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے معاملات پر سیاست سے باز رہے، بیرسٹر سیف

بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو
بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت صوبے کے معاملات پر سیاست سے باز رہے۔

ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ محمود خان نے صوبے کو درست سمت پر گامزن کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کے واجبات کی ادائیگی پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا منہ بند ہوتا ہے۔

پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے تک KP اسمبلی نہیں توڑیں گے: بیرسٹر سیف

خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کیے جانے تک خیبر پختون خوا اسمبلی تحلیل نہیں کی جائے گی۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا ہے کہ دہشت گردی پر بیان بازی کرپشن سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔

خیبر پختون خوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاق صوبے کے واجبات ادا کرے تو پولیس پر خرچ کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *