Categories
Breaking news

وفاقی تعلیمی بورڈ نے امتحانات لینے کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا

وفاقی تعلیمی بورڈ نے  امتحانات لینے کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا

وفاقی تعلیمی بورڈ نے دسویں کلاس کے امتحانات لینے کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔شیڈول کے مطابق امتحانات 23 جون سے شروع ہوں گے۔ تمام امتحانات سیکنڈ شفٹ میں لئے جائیں گے۔ امتحانات جولائی کے دوسرے ہفتے تک جاری رہیں گے۔

تمام پرچے دوپہر2 بجے شروع ہوکر شام5 بجے ختم ہوں گے۔ شیڈول کے مطابق پہلا پرچہ فزکس، اکنامکس، فوڈ اینڈ نیوٹریشن اور فیشن ڈیزائنگ کا ہوگا۔

دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات پہلے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دسویں اوربارہویں جماعت کے امتحانات 20 جون کے بعد لیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ حکومت نے رواں سال کسی بھی طالب علم کو بغیر امتحانات کے اگلی کلاس میں پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام کلاسزکےامتحانات ہرصورت ہوں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جون کے تیسرے ہفتے میں لیےجائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *