Categories
Breaking news

وفاقی بجٹ میں غریب پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا، عثمان بزدار

وفاقی بجٹ میں غریب پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا: عثمان بزدار

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں غریب اور کم وسیلہ طبقات پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا۔

پنجاب کے وزیرِاعلیٰ عثمان بزدار نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیرِ اعظم عمران خان، وزیرِ خزانہ اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

اپوزیشن کے شور شرابے میں 8 ہزار 487 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے کیئے جانے والے شور شرابے اور احتجاج کے باوجود وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے 8 ہزار 487 ارب روپے کا مالی سال 22-2021ء کا وفاقی بجٹ پیش کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں معاشی ٹیم نے پائیدار ترقی کے لئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن نے بجٹ تقریر کے دوران غیر مہذب اور غیر جمہوری رویے کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج پیش کیے گئے وفاقی بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف اور سہولتیں دی گئی ہیں۔

بجٹ میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کیلئے 739 ارب مختص

قومی اسمبلی میں وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کی جانب سے پیش کیئے گئے مالی سال 22-2021ء کے وفاقی بجٹ میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے لیے 739 ارب روپے مختص کیئے گئے ہیں۔

وزیرِ اعلی پنجاب نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کے عوام دوست بجٹ سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپوزیشن کے پاس اس بہترین بجٹ پر تنقید کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *