
پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ شوکاز کو آج وضاحت کا نام دے کر شاہد خاقان عباسی نے یوٹرن لے لیا ہے۔
پلوشہ خان نے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے شوکاز سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رات شوکاز جاری کیا، صبح تک وہ وضاحت میں بدل گیا، کل ن لیگ اس پر شرمندگی کا اظہار کرے گی۔
Table of Contents
پیپلز پارٹی کو شوکاز نوٹس نہیں بھیجا، بس وضاحت مانگی ہے، شاہد خاقان
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو شوکاز نوٹس نہیں بھیجا، بس وضاحت مانگی ہے۔
پلوشہ خان نے ماضی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف نے سابق صدر زرداری سے ان کے خلاف کرپشن کے جھوٹے مقدمات بنوانے پر معافی مانگی، نوازشریف نے شہید بینظیر بھٹو کی کردار کشی کرنے پر شرمندگی کا اظہار کیا، مریم نواز غلط مشوروں سے شوکاز جاری کرا کر نوازشریف کومستقبل میں شرمندگی پر مجبور کر چکی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شوکاز سے ظاہر ہے کہ ن لیگ نے جان بوجھ کر ایسا ماحول پیدا کیا جس سے پی ڈی ایم میں اختلافات ہوں، ن لیگ نے استعفوں کو لانگ مارچ سے اچانک نتھی کر کے پی ڈی ایم میں پھوٹ ڈالی، ن لیگ نے سینیٹرز کے آزاد پارلیمانی گروپ کو زبردستی باپ کا قرار دیا جوحقائق کے خلاف ہے۔
پیپلز پارٹی سے حکومتی ارکان کا ووٹ حاصل کرنے پر جواب مانگا ہے، شاہد خاقان
حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی کہتےہیں کہ پیپلز پارٹی اور اےاین پی کو شوکاز نوٹسز جاری کرنے کا مقصد پیپلزپارٹی سے جواب مانگنا ہے کہ آپ نے حکومتی ارکان کا ووٹ کیوں حاصل کیا۔
پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ پی ڈی ایم میں پھوٹ ڈلوانے کے علاوہ کچھ سننے کو تیار نہیں، آج پیپلزپارٹی کے خلاف ن لیگ اور پی ٹی آئی ایک پیج پر آچکے ہیں۔
پلوشہ خان نے کہا ہے کہ ہم مفاہمت چاہتے ہیں تاہم بزدل نہیں، بلاول بھٹو ن لیگ اور پی ٹی آئی سے نمٹنے کے لیے اکیلے کافی ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
اسلام آباد میں سنگل ڈوز ویکسین 70 سالہ افراد کو لگنا شروع
اسلام آباد میں کورونا وائرس کی سنگل ڈوز ویکسین کین سائینو اب 80 سال کی بجائے 70 سال کے افراد کو ان سپاٹ لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔
-
10 اپریل ووٹ چور ٹولے کیلئے یوم حساب ثابت ہوگا: حمزہ شہباز
حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ 10 اپریل ووٹ چور ور منہگائی مسلط کرنے والے ٹولے کیلئے یوم حساب ثابت ہوگا۔
-
کمشنر کراچی سے مذاکرات کے باوجود تاجروں کا ریلی نکالنے کا فیصلہ
کمشنر کراچی سے مذاکرات کے باوجود کراچی کے تاجروں نے اپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔
-
وزیراعظم کا تنخواہ میں گزارہ نہیں، عوام کیسے گزارا کرے، شیری رحمان
پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمٰن کا وزیر اعظم عمران خان اور مہنگائی سے متعلق کہنا ہے کہ وزیراعظم کا اپنی تنخواہ میں گزارہ نہیں ہوتا تو مہنگائی میں پسی عوام کیسے گزارہ کرے گی؟۔
-
سندھ میں 22 اپریل سے عملی طور پر تعلیمی عمل بحال ہوگا، سعید غنی
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے 22 اپریل سے سندھ میں عملی طور پر تعلیمی عمل بحال ہوگا۔
-
برطانیہ کیلئے پروازوں کی طلب میں اضافہ
-
ویکسین کےمرحلے کو اسکولوں میں بھی شروع کیا جائیگا، وزیر صحت سندھ
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل کا کہنا ہے کہ دیگر صوبوں سے مسافروں کی آمدورفت کی وجہ سے سندھ میں کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، حیدرآباد میں شرح 7 فیصد تک پہنچ گئی ہے، ویکسین کےمرحلے کو اسکولوں میں بھی شروع کیا جائے گا۔
-
شرجیل میمن کو دوبارہ سندھ کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان
سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں شرجیل میمن کو دوبارہ سندھ کابینہ کا حصہ بنانا بھی شامل ہے۔
-
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ای ووٹنگ سے متعلق سمری ارسال
وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے انٹرنیٹ ووٹنگ سے متعلق سمری ارسال کردی۔
-
بزدار کا وزراء کو چینی کے نرخ کی نگرانی کا حکم
پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزراء کو چینی کے نرخ کی نگرانی کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔
-
ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن رجسٹریشن رکنے پرPMA کی تشویش
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن کے لئے رجسٹریشن کا سلسلہ رکنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر موبائیل ویکسی نیشن کا آغاز کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
-
چیف جسٹس بلاک پر حملہ کیس، شائستہ تبسم کی درخواست پر 12اپریل کو فیصلہ ہوگا
اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس بلاک پر حملے اور توڑ پھوڑ کے معاملے میں ایڈوکیٹ شائستہ تبسم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ 12اپریل کو سنایا جائے گا۔
-
رانا ثناء، اویس لغاری کو حلقے میں داخلے سے روکا جائے: الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈی سی خوشاب کو خط لکھا ہے جس میں انہیں ہدایت کی ہے کہ مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ، اویس لغاری اور دیگر ارکانِ اسمبلی کوحلقےمیں داخلےسے روکاجائے۔
-
الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس ،فیصل واؤڈا کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے سے استثنیٰ
الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس میں سینیٹر فیصل واؤڈا کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے سے استثنیٰ دے دیا، واؤڈا کی درخواست پر سماعت عید کے بعد مقرر کردی گئی۔
-
پنجاب کے13اضلاع میں آٹھویں تک اسکولز عیدالفطر تک بند رہیں گے، مرادراس
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے13 اضلاع میں پہلی سےآٹھویں کی کلاس تک اسکول عیدالفطر تک بند رہیں گی۔
-
ہم نے امریکا و سعودیہ سے فنڈنگ کا ثبوت دیدیا: اکبر ایس بابر
پاکستان تحریکِ انصاف کی غیرملکی پارٹی فنڈنگ کے کیس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ ہم سے بار بار پوچھا جاتا ہے کہ ثبوت کیا دیئے ہیں، ہم نے امریکا سے 3 ملین ڈالر فنڈنگ کا ثبوت دیا ہے۔