
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے حلف میں تاخیری حربے استعمال کیے جانے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آپس کی بات میں گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ شرم ناک صورتِ حال ہے کہ ریاستِ پاکستان کا سربراہ ایک پارٹی کا غلام لگتا ہے، ان کا اپنا کوئی ذہن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عارف علوی نہ صرف آئین کی خلاف ورزی کررہے ہیں، بلکہ آئین شکنی پر تلے ہوئے ہیں۔
Table of Contents
حمزہ کی حلف برداری کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا
دوران سماعت چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی نے ریمارکس دیے کہ صدر مملکت سو رہے تھے ، عدالت نے اپنے فیصلے سے انہیں جگایا ۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کو سوچنا ہوگا کہ وہ توہینِ عدالت لگواکر چھ ماہ جیل جانا چاہتے ہیں یا عدالتی حکم مان کر آئین کے مطابق چلنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، فیصلہ آج صبح دس بجے سنایا جائے گا۔
قومی خبریں سے مزید
-
مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کم نہ ہوئی، شہری پریشان
کراچی میں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، کے الیکٹرک کی کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تردید کردی ہے۔
-
حمزہ کی حلف برداری کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا
دوران سماعت چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی نے ریمارکس دیے کہ صدر مملکت سو رہے تھے ، عدالت نے اپنے فیصلے سے انہیں جگایا ۔
-
چینی اساتذہ سے متعلق انٹیلی جینس رپورٹ تھی، غلام نبی میمن
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی یونیورسٹی کی طالبہ کو استعمال کیا گیا، بارودی مواد اندر کیسے پہنچا، اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔
-
کراچی یونیورسٹی خود کش دھماکا، مقدمہ کہاں درج ہوگا؟
کراچی یونیورسٹی خودکش دھماکے کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیرراز م ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) میں درج کیا جائے گا۔
-
آرمی چیف کی تعیناتی کو پہلے سے ہی متنازع بنانا غیر ذمہ دارانہ بات ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر
یہ آپ کی جماعت کی ملک کو انارکی کے طرف دھکیلنے کی کوشش ہے، پی پی رہنما کا فواد چوہدری کے بیان پر ردِعمل
-
وکالت لائسنس 20 روز بعد بھی بحال نہ ہونا معنی خیز ہے، فروغ نسیم
سابق وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے وکالت لائسنس کی بحالی کے معاملے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خط پر پاکستان بار کونسل میں جواب جمع کرادیا ہے۔
-
وزیراعلیٰ بلوچستان نے سرکاری جیٹ طیارہ حکومت آزاد کشمیر کو تحفے میں دیدیا
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے سرکاری جیٹ طیارہ حکومت آزاد کشمیر کو بطور تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 70 روپے، آٹا 10 کلو 400 میں ملنے لگا
یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی 70 روپے کلو میں اور آٹے کے 10 کلو تھیلے کی 400 روپے میں فروخت شروع ہوگئی۔
-
عمران خان کی شہباز شریف کے ڈر سے ٹانگیں کانپتی ہیں، مریم نواز
آج بہت سارے حساب برابر کرنے ہیں، آپ نے ظلم اور جبر کا مقابلہ ڈٹ کرکیا آپ کو سلام پیش کرتی ہوں، نائب صدر ن لیگ
-
بیلجیئم کیلئے نامزد پاکستانی سفیر اسد مجید کی اسلام آباد میں بیلجیئن سفیر سے ملاقات
پاکستان کی جانب سے یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے نئے نامزد سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے آج اسلام آباد میں بیلجیئم کے سفارت خانے کا دورہ کیا۔ سفارت خانے پہنچنے پر بیلجیئم کے سفیر فلپ برونشیں نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔
-
نواز شریف کے پرانے پاکستان میں واپسی مبارک ہو، حمزہ شہباز
عمران خان نے کہا تھا وہ خودکشی کرلے گا مگر آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب
-
پاکستانی اکثریت کیلئے مہنگائی اور بیروزگاری بڑا مسئلہ ہے، سروے رپورٹ
نئے سروے میں 70 فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی اور اخراجات کے پورا نہ ہونے کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔
-
فضل الرحمان کی جامعہ کراچی میں خود کش حملے کی شدید مذمت
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جامعہ کراچی میں خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔
-
پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو کے وزیر خارجہ بننے کی منظوری دیدی
پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وزیر خارجہ بننے کی منظوری دے دی ہے۔
-
پاکستان بل گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، وزیر اعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ اسلام آباد سے جاری سرکاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کے تعاون سے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
-
کراچی یونیورسٹی دھماکے کی ابتدائی رپورٹ ڈی آئی جی ایسٹ کو موصول
کراچی یونیورسٹی دھماکے کی ابتدائی رپورٹ ڈی آئی جی ایسٹ کو موصول ہوگئی، جس میں دھماکے کا وقت 1 بج کر 55 منٹ بتایا گیا ہے۔