Categories
Breaking news

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا چوہدری نثار کے حلف کے معاملے پر بیان

وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کا چودھری نثار کے حلف کے معاملے پر بیان

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے چوہدری نثار کے حلف کے معاملے پر کہا ہے کہ ایک وجہ نہیں کہ پینل آف چیئرمین حلف نہیں لے سکتا، ان کے خلاف پیٹیشنز ہیں جو عدالت میں زیر التواء ہیں۔

اپنے بیان میں راجہ بشارت نے کہا کہ اسمبلی سیکریٹریٹ کو علم نہیں تھا اس وقت ان کا اسٹیٹس کیا ہے، اسمبلی سیکریٹریٹ نے وضاحت دی ہمیں عدالت سے چیک کرنے دیں، کوئی اسٹے آرڈر تو نہیں۔

چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھا سکے

چوہدری نثار نے کہا کہ شہبازشریف سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں ،ایک سوال پر بولے سیاسی معاملات پر تبصرہ نہیں کروں گا، عمران خان کو مشورہ ہے کہ ٹھںڈا کرکے کھائیں ۔

راجہ بشارت نے کہا کہ اسمبلی سیکرٹریٹ عدالت سے رجوع کرکے اور قانونی رائے لے کر اپنا فیصلہ لے گا۔

وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ جو بھی قانونی صورتحال ہوگی ہم اسے اپنائیں گے، اس میں کوئی رکاوٹ والی بات نہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *