Categories
Breaking news

وزیر داخلہ کی سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر دہشتگرد حملوں کی مذمت

وزیر داخلہ کی سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر دہشتگرد حملوں کی مذمت

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پنجگور اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر دہشتگرد حملوں کی مذمت کی ہے ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دہشتگردوں کے حملے پسپا کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ الحمد اللّٰہ سیکیورٹی فورسز کسی بھی قسم کی دہشتگردی کے مقابلے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، دہشتگردی کے خاتمے میں سیکیورٹی فورسز کے عزم و حوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

پنجگور، نوشکی میں فورسز پر حملے کی کوشش، 4 دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

کوئٹہ، راولپنڈی بلوچستان کے دو مقامات پنجگور اور…

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کو کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گی ۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے پنجگور، نوشکی میں کیمپس پر حملہ پسپا کرنے والی بہادر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے دو مقامات پنجگور اور نوشکی میں دہشتگردوں نے بدھ کی شام سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کی کوشش کی۔

وزیر اعظم کا بہادر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم عمران خان نے پنجگور، نوشکی میں کیمپس پر حملہ پسپا کرنے والی بہادر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچاتے ہوئے دونوں حملوں کو کامیابی سے پسپا کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم فوجیوں کی بروقت جوابی کارروائی نے دہشتگردی کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی جوان شہید ہو گیا اور دہشتگرد فرار ہو گئے جبکہ ان کی ہلاکتوں کا تعین کیا جا رہا ہے۔

نوشکی میں دہشت گردوں نے ایف سی کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا، 4 دہشتگرد مارے گئے ، شوٹ آؤٹ کے دوران ایک افسر زخمی ہوا ۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *