Categories
Breaking news

وزیر داخلہ نے لاہوردھماکے کا نوٹس لے لیا، دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب

وزیر داخلہ نے لاہوردھماکے کا نوٹس لے لیا، دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لاہوردھماکے کا نوٹس لے لیا۔شیخ رشید احمد نے متعلقہ حکام کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے پولیس حکام سے دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

بدھ کی صبح لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے۔

جناح اسپتال کی انتظامیہ نے بتایا کہ 16 زخمیوں کو لایا گیا تھا۔ 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 6 افراد کو معمولی نوعیت کے زخم آئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

زخمیوں میں4 کی حالت تشویشناک اور6 کی خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔ ایک حاملہ خاتون اور ایک بچے کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ دھماکے کے آواز کے گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

عینی شاہد خاتون نے ہم نیوز کو بتایا کہ دھماکہ ایک موٹرسائیکل میں ہوا، جو ایک نامعلوم شخص کھڑی کر کے گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *