Categories
Breaking news

وزیر داخلہ نے جامعہ کراچی دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی

وزیر داخلہ نے جامعہ کراچی دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے جامعہ کراچی وین دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیرداخلہ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر غیر ملکیوں کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے دھماکے میں 2 خواتین سمیت 3 چینی باشندے جاں بحق ہوگئے۔

کراچی یونیورسٹی میں ایک وین میں ہونے والے خوفناک بم دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو خواتین سمیت تین چینی باشندے جاں بحق ہوئے جبکہ چوتھا شخص ممکنہ طور پر گاڑی کا ڈرائیور ہو سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.