Categories
Breaking news

وزیر داخلہ شیخ رشید کا نواز شریف کو پیغام

Advertisement

 وزیر داخلہ شیخ رشید  کا نواز شریف کو پیغام

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بطور وز یر داخلہ نواز شریف کو پیغام ہے بہت ہوگیا، اب مزید نہیں چلے گی۔ ملکی اداروں کے خلاف بولنا آپ کے ہر ایجنڈے کا حصہ ہوتا ہے.میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ روز پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ نے اپنی سیاست کو دفن کیا۔

پی ڈی ایم والے استعفے دیں ہم منتظر ہیں۔ لاہور جلسے میں مولانا فضل الرحمان کے مدرسہ سے لوگ نہ آتے تو ان کو مایوسی ہوتی۔ محمود خان اچکزئی جہاں جاتے ہیں گل کھلاتے ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 5 سالہ مدت پوری کریں گے۔ آپ کہتے ہیں عمران خان سے بات نہیں ہوگی تو بتائیں کن سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم این آر او اور نیب کے علاوہ ہر بات کے لیے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:

Advertisement

انہوں نے کہا کہ استعفیٰ دینے کی بات کرتے ہو آپ عملا تو دیں ہم خیرمقدم کریں گے۔ انتخابات ہارنے کے بعد انسان نفسیاتی مسائل سے دوچار ہوجاتاہے۔ اپوزیشن کے 10 لوگ انتخاب ہار ے ہوئے ہیں۔ 11 میں سے سوائے بلاول اور اختر مینگل کے کوئی منتخب نمائندہ نہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ کراچی میں اردو بولنے والوں کیخلاف بات کی گئی جبکہ لاہور میں بھی غیر ذمہ دارانہ بات کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے وزارت داخلہ کا چارج دیا ہے۔ وزیراعظم نے اسلام آباد پولیس کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ بیرون ممالک قید پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *