Categories
Breaking news

وزیر خارجہ کا 20 اگست کوچین کا دورہ، کن معاملات پر ہوگا تبادلہِ خیال؟ اہم تفصیلات جانیے

Advertisement
Advertisement

شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 20 اگست کو چین کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہدورے پر 20 اگست کو چین روانہ ہوں گے۔ دورے کے دوران وزیر خارجہ اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ جس میں سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال ہوگا اور سی پیک، لداخ اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر بات ہوگی۔

شاہ محمود چینی صدر شی جن پنگ کے متوقع دورہ پاکستان پر بھی گفتگو کریں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ چینی صدر کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا تعین کیا جارہا ہے۔

کورونا کے تناظر میں چین کے صدر پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ ہوں گے۔ چینی صدر کے دورے کے دوران خطے میں بدلتی صورت حال پر بھی اہم امور زیر غور آئیں گے۔

چینی صدر کے دورے کے دوران سی پیک کے لیے مزید سرمایہ کاری کا اعلان ہوگا، ان کا پاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب بھی متوقع ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *