Categories
Breaking news

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی” پاکستان ہاؤس” برلن آمد، سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا

جرمنی(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی” پاکستان ہاؤس” برلن آمد، جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا
وزیر خارجہ کی پاکستان ہاوس میں ایمبیسڈر ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت،عشائیے میں جرمنی کی اہم سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات کی شرکت
وزیر خارجہ کی عشائیے کے دوران شرکاء سے غیر رسمی گفتگو،شرکاء نے وزیر خارجہ کو جرمن تشریف آوری پر خوش آمدید کہا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے اپنی جغرافیائی سیاسی ترجیحات کو جغرافیائی معاشی ترجیحات میں بدل دیا ہے۔ہم معاشی سفارت کاری کے ذریعے دنیا کی توجہ پاکستان میں میسر معاشی سرگرمیوں اور مواقعوں سے متعارف کروا رہے ہیں۔پاکستان، 22 کروڑ عوام پر مشتمل ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے جہاں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں ۔ہم پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کو ای ویزہ سمیت تمام ممکنہ سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔جرمن کاروباری حضرات اور کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے خوش آمدید کہیں گے۔
وزیر خارجہ نے پاکستان ہاؤس آمد پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ نے پاکستان ہاؤس میں “وزیٹرز بک” میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *