Categories
Breaking news

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مبینہ طور پر پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو تھپڑ مار دیا، نجی ٹی وی کا تہلکہ خیز دعویٰ

Advertisement

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مبینہ طور پر پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو تھپڑ مار دیا، نجی ٹی وی کا تہلکہ خیز  دعویٰ

Advertisement

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی اب تک نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ہے۔ ایک صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر خارجہ نے ہاتھا پائی کے دوران پرنسپل سیکرٹری کو تھپڑ مارا۔

Advertisement
www.idgod.ph

اب تک نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی اور اعظم خان میں ہاتھا پائی کا واقعہ رواں ہفتے وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں پیش آیا ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم عمران خان سے ملنا چاہتے تھے لیکن ان کے آفس کے باہر انہیں وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے روک دیا۔

سب مجھے ایک ایک دھڑکن دیں

اعظم خان کی جانب سے روکے جانے پر ان کی وزیر خارجہ سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد دونوں میں ہاتھا پائی ہوگئی۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر خارجہ نے ہاتھا پائی کے بعد وزیر اعظم عمران خان سے پرنسپل سیکرٹری کے رویے کی شکایت بھی کی۔

دوسری جانب صحافی اسد علی طور نے دعویٰ کیا ہے کہ اس تلخ کلامی کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو تھپڑ رسید کیا تھا۔

Reportedly foreign minister @SMQureshiPTI slapped Azam Khan, principle secretary to PM @ImranKhanPTI pic.twitter.com/UeZGgTgqSq

" مقبوضہ کشمیر نہیں پاکستان ہے، سانحہ ساہیوال کے ایس ایس پی کو تمغہ شجاعت دیا جا رہاہے اور۔۔۔" سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

— Asad Ali Toor (@AsadAToor) August 18, 2020

دوسری جانب وزیر اعظم ہاؤس اور دفتر خارجہ کے ذرائع نے تھپڑ مارے جانے کی خبر کو بے بنیاد قرار دیاہے اور کہا ہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی وضاحت کی ہے کہ انہوں نے پرنسپل سیکرٹری کو تھپڑ نہیں مارا۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *