
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے ملک بھر میں جاری لوڈشیڈنگ کی 2 اہم وجوہات بتا دیں، ساتھ ہی کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ کے بعد بجلی میں 2 سے 3 ہزار میگاواٹ اضافہ ہوا ہے۔
وزیر مملکت ہاشم نوتیزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ بجلی بحران کے باعث ملک کے طول عرض میں لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔
خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کی دو وجوہات ہیں، پہلی یہ کہ ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث 5739 میگاواٹ کی صلاحیت بند پڑی ہے، اگر فوری ایندھن دستیاب ہو تو 5739 میگا واٹ بجلی پیدا ہوسکتی ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ دوسری وجہ 2156 میگاواٹ بجلی کی کمی فنی خرابی کے باعث ہے، کوشش ہے کہ عید کے دنوں میں مزید حالات خراب نہ ہوں۔
خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پلانٹس کی مینٹی ننس موسم سرما میں ہونا چاہئے، بجلی کی پیداواری صلاحیت کا بحران نہیں، ایندھن کا بحران ہے۔
انہوں نے کہا کہ کئی علاقوں میں شدید گرمی کے باعث ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے، وزیراعظم کو 20 ہزار میگا واٹ کا تخمینہ دیا گیا تھا، جبکہ ہم 23 ہزار میگا واٹ کے تخمینے پر کام کر رہے ہیں، توقع ہے کابینہ بھی پیسے ریلیز میں مدد کرے گی۔
خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ سابق حکومت کی مجرمانہ غفلت کے باعث 13 دسمبر 2021 سے پلانٹ بند پڑے ہیں، آر ایل این جی کے 760 میگا واٹ پلانٹ سابق حکومت کے دور سے بند ہیں،
ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیدواری صلاحیت کا بحران نہیں،ایندھن فراہمی کا بحران ہے، ن لیگ نے جب حکومت چھوڑی تو زیرو لوڈشیڈنگ تھی، اب دوبارہ آئے ہیں تو بجلی بحران کا سامنا ہے۔
ریاست مدینہ کے دعوے کرنے والوں نے مدینے کا تقدس پامال کیا، وفاقی وزیر خرم دستگیر
وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کل کے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کل سے ہم سب کا دل دکھا ہوا ہے، ریاست مدینہ کے دعوے کرنے والوں نے مدینے کا تقدس پامال کیا۔
خرم دستگیر نے کہا کہ سابق وزیرداخلہ نے کہا تھا حرم شریف جائیں گئے تو پتہ چل جائے گا، کل ہم نے دیکھ لیا کہ کیا ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ نفرت کی سیاست کو پاکستان کی سرحدوں کے اندر ہی رکھا جائے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
جامعہ کراچی دھماکا: لاشوں کی شناخت کا تجزیاتی کام مکمل
سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری (ایس ایف ڈی ایل)، جامعہ کراچی، نے جامعہ کراچی میں خودکُش بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کی شناخت کا تجزیاتی کام مکمل کرلیا ہے، جس کے بعد لاشوں کی شناخت ممکن ہوگئی ہے۔
-
29 رمضان المبارک کو چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے، پروفیسر جاوید اقبال
-
علی حیدر گیلانی و دیگر کیخلاف کارروائی کی جائے: الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ علی حیدر گیلانی، فہیم خان، کیپٹن (ر) جمیل کے خلاف کاروائی کی جائے۔
-
حمزہ شہباز سمیت 200 لیگی ایم پی ایز کیخلاف مقدمے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور کی سیشن عدالت نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت 200 لیگی ایم پی ایز کے خلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
-
کسی پر جھوٹے مقدمات بنانے کے حق میں نہیں: شاہ زین بگٹی
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے انسدادِ منشیات شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ ہم کسی پر جھوٹے مقدمات بنانے کے حق میں نہیں ہیں۔
-
عمران خان کا ذہنی معائنہ کروانا چاہیے، عطا تارڑ
مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ذہنی معائنہ کروانا چاہیے، جو روضۂ رسولؐ پر ہوا اس پر عمران خان کو معافی مانگنی چاہیے۔
-
حنا پرویز بٹ کا سعودی حکومت سے مطالبہ
حنا پرویز بٹ کی جانب سے مسجد نبویؐ پر پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر سعودی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے۔
-
شیخ رشید کو حرم شریف میں پیش آئے واقعے کا پہلے سے علم تھا؟
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو پہلے سے معلوم تھا کہ حرم پاک میں پاکستان کے حکومتی وفد کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔
-
یوسف رضا گیلانی کیخلاف شواہد نہیں، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ الیکشن ویڈیو اسکینڈل کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف کوئی شواہد نہیں، اس لیے ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی۔
-
پنجاب اسمبلی ہنگامہ، 11 ایم پی ایز کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
لاہور کی سیشن عدالت نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت کرتے ہوئے 11 ارکانِ پنجاب اسمبلی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔
-
شاہ زین بگٹی کے گارڈز کی قاسم سوری پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، علی زیدی
علی زیدی کی جانب سے قاسم خان سوری پر ہونے والے حملے پر ردِ عمل دیا گیا ہے۔
-
علی محمد خان کی مسجدِ نبوی ﷺ میں نعرے بازی کی مذمت
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے مسجدِ نبوی ﷺ میں کی گئی نعرے بازی کی مذمت کی ہے۔
-
مسجدِ نبوی ؐ کا واقعہ عمران خان کے بدترین اختتام کا آغاز ہے: محسن داوڑ
رکنِ قومی اسمبلی محسن داوڑ نے مسجد نبوی ﷺ میں پیش آئے واقعے پر سابق وزیرِ اعظم کو مخاطب ہو کر کہا ہے کہ عمران خان صاحب! یہ واقعہ آپ کے بدترین اختتام کا آغاز ثابت ہو گا۔
-
حمزہ شہباز کی حلف نہ لینے کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر
مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے وزارت اعلیٰ کا حلف نہ لینے کے خلاف تیسری بار لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
-
کراچی میں گرمی کا نیا ریکارڈ قائم
شہرِ قائد کراچی آج بھی گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے۔
-
مسجد نبویؐ واقعہ: مولانا طارق جمیل کا ردّ عمل بھی سامنے آگیا
وزیراعظم شہباز شریف اور اُن کے وفد پر مسجد نبوی ﷺ میں نعرہ بازی کیے جانے پر مولانا طارق جمیل کا بھی بیان سامنے آگیا۔