Categories
Breaking news

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا بجلی کے شارٹ فال پر ردعمل

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا بجلی کے شارٹ فال پر ردعمل

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے ملک بھر میں جاری بجلی کے شارٹ فال پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں امتیاز شیخ نے ملک بھر میں بجلی کے شارٹ فال کو وفاقی حکومت کی ناکامی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہاکہ نااہلی کا ملبہ ماضی کی حکومتوں پر ڈال کر بری الذمہ نہیں ہوسکتے۔

اُن کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کی بنیادی وجہ پاور سیکٹر کو آر ایل این جی کی کمی ہے، وقت پر آر ایل این جی نہ منگوانے کی وجہ سے بجلی کا شارٹ فال ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *