Categories
Breaking news

وزیر تعلیم نے میٹرک اور12ویں جماعتوں کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا

امتحانات

وزیر تعلیم سعید غنی نے دسویں اور12ویں جماعتوں کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا ، دسویں کے امتحانات 5 جولائی اور بارہویں کے 26جولائی سے شروع ہوں گے۔

سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے دسویں اور12ویں جماعتوں کے امتحانات کا اعلان کردیا، گورنمنٹ سندھ کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق دسویں کے امتحانات 5 جولائی اور بارہویں کے 26جولائی سے شروع ہوں گے تاہم گریڈ 9 اور 11 کے امتحانات بعد لئے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بارہویں کا امتحان صرف اختیاری مضامین میں لیا جائے گا ، جس میں 50 فیصد MCQs ،30 فیصد مختصر جوابات اور 20 فیصد لمبے جوابات ہوں گے جبکہ پرچے کا دورانیہ دو گھنٹے کا ہوگا۔

حکومت نے تمام تدریسی عملے اور نان ٹیچنگ عملے کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ہے۔

یاد رہے حکومت نے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات 10 جولائی کے بعد لینے کا ‏‏فیصلہ کیا تھا، اس حوالے سے ‏ وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ 10ویں اور 12ویں کے ‏‏بعد دیگر جماعتوں کے امتحانات لیے جائیں گے، 9 اور 10ویں جماعت کا امتحان منتخب مضامین ‏‏اور ریاضی میں ہوگا، 11ویں اور 12ویں کے امتحانات منتخب مضامین میں لیے جائیں گے۔

شفقت محمود نے کہا تھا کہ کورونا کی وجہ سے بڑے فیصلے کرنا پڑے، طلبا کی آسانی کے لیے ‏‏منتخب امتحانات لے رہے ہیں، 9ویں اور 10ویں جماعت کا امتحان 4 مضامین میں ہوگا۔

صوبہ سندھ میں دسویں جماعت کے امتحانات 5 جولائی اور بارہویں جماعت کے امتحانات 26 جولائی سے ہوں گے۔ امتحانی پرچے %60 condensed syllabus سے صرف elective مضامین کے ہوں گے۔ پرچے دو گھنٹے کے ہوں گے جن میں
MCQs 50%
short question 30%
long questions20%
ہوں گے pic.twitter.com/tHFZgz76Ed

— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) June 10, 2021

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *