Categories
Breaking news

وزیر تعلیم سندھ نے آئندہ سال جنوری میں بھی تعلیمی ادارے نہ کھلنے کا عندیہ دے دیا

Advertisement

صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم و محنت سعید غنی

صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم و محنت سعید غنی نے آئندہ سال جنوری میں بھی تعلیمی ادارے نہ کھلنے کا عندیہ دے دیا۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کورونا کی صورتحال دیکھ کر نہیں لگتاہے کہ اسکولز جنوری میں بھی کھولے جا سکیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس سال کوئی طالب علم بغیر امتحان پاس نہیں ہوگا۔

Advertisement

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 26 نومبر سے 10 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

علاوہ ازیں سندھ اور وفاقی حکومت کے درمیان نیا تنازعہ شروع ہوگیا ہے۔ سندھ حکومت نے ای او بی آئی کے اثاثوں کی صوبے کو منتقلی کا مطالبہ کردیا۔

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو اختیار نہیں کہ وہ قانون کو کالعدم کرے، ایف بی آر کے ذریعے ای او بی آئی کی وصولی غیر آئینی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *