Categories
Breaking news

وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف ڈیکلیئریشن جاری کرنے کیلئے قانونی مشاورت

وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف ڈیکلیئریشن جاری کرنے کیلئے قانونی مشاورت

اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف ڈیکلیئریشن جاری کرنے کیلئے ن لیگ نے قانونی مشاورت کی۔

اجلاس میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ، خواجہ سعد رفیق، عطا تارڑ اور طارق بشیر چیمہ شریک تھے۔

ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار پرویز الہٰی کو دے دیا

پرویز الہٰی کی قیادت میں ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی متحد، یک جان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر لائحہ عمل اختیار کرنے کیلئے مشاورت کی گئی۔

ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ عطاء اللّٰہ تارڑ آج رات 10 بجے پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ اگر پرویز الہٰی نے آج اعتماد کا ووٹ نہیں لیا تو وہ اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکیں گے۔

دوسری جانب فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج کوئی اجلاس نہیں ہوگا، کوئی اعتماد کا ووٹ نہیں لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کی رو سے گورنر کا اجلاس طلب کرنا غیر آئینی ہے۔

فیصلوں کا اختیار پرویز الہٰی کو دے دیا گیا

مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار پرویز الہٰی کو دے دیا۔

پرویز الہٰی نے چارج نہ چھوڑا تو فوج طلب کرنے کا اختیار موجود ہے، خلیل طاہر سندھو

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ فواد چوہدری کیمرے کے سامنے کچھ اور بات کرتے ہیں، اکیلے میں کچھ اور۔

مسلم لیگ (ق) کی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران ق لیگ کے تمام 10 ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ دل و جان سے ہیں اور ساتھ دیتے رہیں گے۔

ق لیگ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی صورت میں وزیر اعلیٰ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کو ووٹ دیں گے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کی قیادت میں ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی متحد اور یک جان ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *