Categories
Breaking news

وزیر اعلیٰ پنجاب آج مصروف دن گزاریں گے

۔۔۔فائل فوٹو
۔۔۔فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی آج مصروف دن گزاریں گے۔

وزیر اعلیٰ آفس آمد پر پرویز الہٰی کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا اور چوہدری پرویز الہٰی سے ارکان اسمبلی ملاقاتیں کریں گے۔

پنجاب کے نو منتخب وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

عمران خان کا دورۂ لاہور، اہم فیصلے متوقع

پرویز الہٰی کے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ سنبھالنے کے بعد سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے۔

پرویز الہٰی لاہور آمد پر سابق وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔

عمران خان لاہور میں وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سے ملاقات کریں گے۔

دورۂ لاہور کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سیاسی شخصیات اور ارکان پنجاب اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *