Categories
Breaking news

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے استعفیٰ دے دیا

Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عثمان ڈار وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا عہدہ رکھتے ہوئے این اے 75 کی انتخابی مہم میں حصہ لے رہے تھے جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے نوٹس کے بعد عثمان ڈار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان ڈار نے وزیر اعظم سے این اے 75 کے ضمنی الیکشن میں انتخابی مہم چلانے کی اجازت ملنے کے بعد عہدے سے استعفیٰ دیا ہے تاہم وہ ضمنی الیکشن کے بعد دوبارہ عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔ عثمان ڈار کے استعفیٰ کے بعد کابینہ ڈویژن نے انہیں ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔

سینیٹ الیکشن ، پیپلزپارٹی پارلیمانی بورڈ نے امیدواروں کی منظوری دیدی، رحمان ملک ٹکٹ سے محروم

خیال رہے کہ این اے 75 سیالکوٹ پر ضمنی الیکشن 19 فروری کو ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف نے علی اسجد ملہی کو اس حلقے سے میدان میں اتارا ہے۔

این اے 75 کی نشست مسلم لیگ ن کے رکن سید افتخار الحسن عرف ظاہرے شاہ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ سید افتخار الحسن نے کورونا کو شکست دی تاہم اوپن ہارٹ سرجری کے دوران انہیں برین ہیمبرج ہوا اور وہ 2 اگست 2020 کو دنیا سے کوچ کر گئے تھے۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *