لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی مسلم لیگ ق کے چودھری برادران سے 14سال بعد ملاقات طے پا گئی ۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف کل چودھری برادران سے ملنے ان کی رہائش گاہ پر جائیں گے جہاں وہ چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کریں گے۔جیو نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت ہو گی ، اس دوران شہباز شریف چودھری برادران سے حکومت کے خلاف عدم اعتماد پر تعاون مانگیں گے ۔