Categories
Breaking news

وزیر اعظم کے دورہ کابل سے پیغام گیا ہم اپنے موقف پر قائم ہیں، وزیر خارجہ

Advertisement
وزیراعظم کے دورہ کابل سے پیغام گیا ہم اپنے موقف پر قائم ہیں، وزیر خارجہ

وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ کابل سے پیغام گیا ہے کہ ہم اپنے موقف پر قائم ہیں۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان کے دورہ افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم امن کے خواہاں تھے اور خواہاں ہیں، معاونت جاری رکھیں گے۔

Table of Contents

x
Advertisement

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دورے کا ایک مقصد پاک افغان تعلقات کو مزید مضبوط کرنا تھا۔

پاکستان کی حکومت اور عوام افغانستان میں امن چاہتے ہیں، وزیراعظم

عمران خان نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں سے سرحد کے دونوں جانب عوام کی زندگیاں تبدیل ہوں گی ۔

وزیراعظم کے ہمراہ دورہ کابل پر موجود شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے وزیرِخارجہ اور ان کی ٹیم سے میری اہم نشست ہوئی۔

انھوں نے بتایا کہ ملاقات میں کثیرالجہتی دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوا، مستقبل میں پاک افغان تعلقات کی نوعیت پر بھی گفتگو ہوئی جس میں اتفاق رائے بھی ہوا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اشرف غنی اس دورے کی اہمیت کو سمجھتے ہیں، وہ وزیراعظم عمران خان کے دورے کے منتظر تھے۔

پاکستان افغانستان کیلئے تجارتی راہداری کا کام کرسکتا ہے، معید یوسف

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کے لیے تجارتی راہداری کا کام کرسکتا ہے۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ اشرف غنی مستقبل قریب میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان اپنی سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہونے پر متفق ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دونوں حکومتیں اسی جذبے کو لے کر آگے چلیں گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *